Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا
تعلیمی بورڈ ملتان نے پہلے میٹرک سالانہ امتحان2024ء کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، نتائج کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 25 ہزار 896 امیدواروں نے شرکت کی، ان میں سے 98 ہزار 955 پاس اور 26 ہزار941 فیل ہوگئے، امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 78.60فیصد رہا۔
نتائج کے مطابق سائنس گروپ کے ایک لاکھ 13ہزار 666 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، ان میں سے 90 ہزار 834 پاس اور 22 ہزار 832 فیل ہوگئے ،سائنس گروپ کا نتیجہ 79.91فیصد رہا۔
نتائج کے مطابق آرٹس گروپ کے 12069امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، ان میں سے 7967پاس اور 4102 فیل ہوئے، آرٹس گروپ کا نتیجہ 66.01فیصد رہا، نتائج کے مطابق قوت گویائی اور سماعت سے محروم 161امیدوار امتحان میں شریک ہوئے، ان میں سے 154پاس اور 7 فیل ہوگئے، امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 95.65فیصد رہا۔