Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا

پنجاب بھر کے بورڈز کی طرح تعلیمی بورڈ ملتان نے بھی میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق امتحان میں 11 ہزار 807 امیدوار شریک ہوئے، 4840 نے کامیابی حاصل کی، پاس ہونے والے امیدواروں کی شرح 49.99 فیصد رہی اس طرح 59.99 فیصد امیدوار فیل ہوگئے۔

سائنس گروپ میں 10 ہزار 518 امیدوار شریک ہوئے جس میں 4 ہزار 238 پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 40.72 فیصد رہا، طلبا میں پاس ہونے کی شرح 35.87 فیصد رہا، جبکہ طالبات میں کامیابی کی شرح 52.77 فیصد رہی۔

ہیومنٹیرین گروپ میں ایک ہزار 288 امیدوار شریک ہوئے، جس میں556 پاس ہوئے کامیابی کا تناسب43.1 فیصد رہا، طلبا میں کامیابی کی شرح 35.99جبکہ طالبات میں 43.17 فیصد رہی ۔

گونگے بہرے گروپ میں ایک طالبات شریک ہوئے اور وہ پاس ہوگئی ،اس طرح مجموعی طور پر طلبا میں کامیابی کی شرح 35.88فیصد رہی جبکہ طالبات میں کامیابی کا تناسب51.79فیصد رہا ۔

میڑک کے دوسرے سالانہ امتحان میں156 امیدواروں نے اے پلس گریڈ حاصل کیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق اے پلس 156امیدواروں نے حاصل کیا جبکہ 105 نے اے،430 نے بی، دوہزار 253 نےسی،ایک ہزار 883 نے ڈی، 53 نے ای گریڈ حاصل کیا جبکہ 5 امیدوار نے کوئی گریڈ حاصل نہیں کیا۔

میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کےلئے 25 سنٹر بنائے گئے جن میں سے 11 ملتان میں خانیوال میں 6 وہاڑی میں 5 اور لودھراں میں تین سنٹر بنائے گئے جن میں مردانہ 10،طالبات کے 5اور کمبائن 10سنٹر شامل تھے ۔

میڑک کے دوسرے سالانہ امتحان میں ضلع خانیوال کے طلبا وطالبات بازی لے گئے، جاری اعدادوشمار کے مطابق خانیوال میں پاس ہونے والے طلبا کی شرح 42.86 فیصد رہی جبکہ وہاڑی کے 42.74 فیصد ملتان 39.71 فیصد جبکہ لودھراں میں 39.91فیصد امیدوار پاس ہوئے ۔

میڑک کے دوسرے سالانہ امتحان میں نقل لگانے کے 15 کیس رپورٹ ہوئے جس میں سے 9 کا فیصلہ سنادیا گیا، تفصیل کے مطابق 15 کیسز میں 11 کیس مختلف سنٹروں سے موصول ہوئے جبکہ چار کو سب ایگزامینرز نے پکڑے، 8 کو سزائیں سنادی گئیں جبکہ ایک کو ثبوت نہ ملنے پر چھوڑ دیاگیا جبکہ چھ کیسز پر ابھی کارروائی جاری ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button