Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیپر آوٹ کرنے والوں کےلئے بڑی سزا کا اعلان

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک اور انٹر کا سوالیہ پرچہ سوشل میڈیا پر آؤٹ کرنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان کر دیا۔
کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سوال یا سوالیہ پرچہ مقررہ مدت میں آؤٹ کرنے والے افراد کو 3 سال قید کی سزا دی جاسکے گی، متعلقہ شخص کو سزا کے طور پر پچاس ہزار روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جاسکے گا۔ پریکٹیکل امتحان میں غیر متعلقہ شخص یا موبائل لانے پر بھی پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔
امتحان میں رکاوٹ پیدا کرنے والے عملے کیخلاف بھی سخت کاروائی یا جرمانہ ہوسکے گا، بورڈ نے تمام الحاق شدہ تعلیمی اداروں میں مراسلہ ارسال کردیا ہے ۔