تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام گرلز سکولوں اور کالجز کے سالانہ مقابلوں کا شیڈول جاری

تعلیمی بورڈ ملتان نے گرلز سکولوں اور کالجز کے درمیان کھیلوں کے سالانہ مقابلوں 25ـ2024ء کا الگ الگ شیڈول جاری کردیا۔
جس کے مطابق ملتان بورڈ سے ملحقہ چار اضلاع ملتان۔ وہاڑی ۔ خانیوال اور لودہراں کے سکولوں اور کالجز کے مابین مقابلے مرحلہ وار 26 اکتوبر 2024ء سے فروری 2025ء تک جاری رہیں گے۔
اس سلسلے میں انچارج سپورٹس ملتان بورڈ ملک نثار احمد کی جانب سے جاری کیے گئے، شیڈول کے مطابق گرلز سکولز اور کالجز کے مابین مجموعی 9 کھیلوں کے مقابلے الگ الگ کیٹیگری (سکولز/ کالجز) کی بنیاد پر کروائے جائیں گے۔
انٹر ڈسٹرکٹ گرلز سکولز سپورٹس مقابلوں کے شیڈول کے مطابق ہینڈ بال 26 اکتوبر کو کرکٹ، 2نومبر کو لان ٹینس،11 اکتوبر کو ہاکی، 2 دسمبر کو بیڈمنٹن، 4 دسمبر 2024 ء کو نیٹ بال 7جنوری 2025ء کو باسکٹ بال 16 جنوری کو ٹیبل ٹینس 20 جنوری کو اور انٹر ڈسٹرکٹ گرلز سکولز سپورٹس کا آخری ایونٹ ایتھلیٹکس فروری میں کروایا جائے گا۔
ملتان بورڈ کے زیرِ اہتمام انٹر گرلز کالجیٹ سپورٹس کے شیڈول کے مطابق ہینڈ بال 28 اکتوبر کو۔ کرکٹ 15 جنوری، لان ٹینس 19 نومبر ۔ ہاکی 25 نومبر۔ بیڈمنٹن 2دسمبر۔ نیٹ بال 9دسمبر۔ باسکٹ بال 12 دسمبر۔ ٹیبل ٹینس 18 دسمبر 2024 ء کو۔ والی بال 9جنوری 2025 ء کو اور انٹر گرلز کالجیٹ ایتھلیٹکس فروری 2025 ء میں کروائی جائے گی۔