Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان نے میڑک ٹیک کے چار گروپس میں رجسٹریشن کی منظوری دے دی

جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ چیئر مین تعلیمی بورڈ ملتان نے پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئر پرسن کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت نہم سیشن 2027-2025 سے چار (04) نئے گروپس میٹرک ٹیک ( کمپیوٹر سائنس، ہیلتھ سائنس، ایگریکلچر سائنس اور فیشن ڈیزائنگ) سیکیم آف سٹڈیز میں شامل کرنے کی با امید بورڈ منظوری اجازت دے دی ہے۔
ایسے ادارہ جات جو ان گروپ میں طلباء / طالبات کو رجسٹر ڈ کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے ادارہ کے رجسٹریشن پورٹل سے ان گروپس میں سے انتخاب کر سکتے ہیں
داخلہ کے تمام رولز | فیس پہلے سے جاری کردہ داخلہ شیڈول برائے جماعت نہم سیشن 2027-2025 کے مطابق لاگو ہوں گے جو کہ بورڈ کی ویب سائیٹ پر بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔