Breaking NewsSportsتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال کا چیمپئن بن گیا

آرگنائزنگ سیکرٹری ملک نثار کے مطابق ملتان بورڈ کیمپس گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہونیوالی چیمپئن شپ میں سنگل لیگ کی بنیاد پر 5 تعلیمی بورڈز کی ٹیموں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
آل پاکستان انٹر بورڈز ہینڈ بال چیمپئن شپ کا آغاز

ملتان نے سوات۔ گوجرانوالہ۔ مالا کنڈ اور بنوں چاروں تعلیمی بورڈز کی ٹیموں کو شکست دے کر پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

گوجرانوالہ تین فتوحات کے ساتھ دوسرے اور مالاکنڈ دو کامیابیوں حاصل کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر رہا۔

بنوں نے ایک فتح اپنے کھاتہ میں درج کروائی۔ سوات بورڈ اپنے چاروں لیگ میچز شکست کھا گیا۔

بہاولپور بورڈ کے سابق ڈائریکٹر سپورٹس راؤ عمر حیات نے کمنٹیٹر کے فرائض انجام دیئے۔

امپائرنگ و ٹیبل آفیشلز کا پینل نعیم اللہ۔ رانا ضیاء اور جہانزیب پر مشتمل تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں