Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان : پروموشنل بورڈ کا اجلاس

کمشنر ملتان ڈویژن و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ عامر کریم خاں کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ ملتان کے پروموشنل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بورڈ نے گریڈ 16 کے محمد خالد کو گریڈ 17 میں سپرٹنڈنٹ کی سیٹ اور گریڈ 14 کے محمد کامران کو گریڈ 16 میں اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔
کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ عامر کریم خاں نے تمام ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دیانت داری سے کام کرنا افسران و ملازمین کا طرہ امتیاز ہے۔
کمشنر عامر کریم خاں نے ترقی پانے والے ملازمین میں آرڈر بھی تقسیم کیے۔
سیکرٹری ملتان تعلیمی بورڈ خرم قریشی بھی موجود تھے۔