Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان کے لیے 2 ارب 85 کروڑ 60 لاکھ روپے کے سالانہ بجٹ 26-2025 کی منظوری

کمشنر ملتان عامر کریم خاں کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تعلیمی بورڈ ملتان کے لیے 2 ارب 85 کروڑ 60 لاکھ روپے کے سالانہ بجٹ 2025-26 کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں متعدد ترقیاتی اسکیموں کی منظوری بھی دی گئی، جن میں بورڈ دفتر میں سولر پینل کی تنصیب، نئے سیکریسی ہال کی تعمیر اور امتحانی مراکز میں کیمرے نصب کرنے کے اقدامات شامل ہیں تاکہ امتحانات کا انعقاد شفاف انداز میں ممکن ہو سکے۔

فنانس کمیٹی کی سفارشات پر بجٹ منظور کیا گیا، جس میں روزمرہ مشینری اور سیکریسی پریس مشین کی خریداری بھی شامل ہے۔

کمشنر عامر کریم خاں نے اس موقع پر کہا کہ ادارے کی ترقی کے لیے بجٹ کا مو¿ثر، دیانتدارانہ اور شفاف استعمال اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بجٹ عوام کا پیسہ ہے جسے ایمانداری سے استعمال کرتے ہوئے ادارے کی خدمت کو یقینی بنانا ہوگا۔

کمشنر عامر کریم خاں نے مزید کہا کہ بجٹ میں کفایت شعاری، شفافیت اور نتائج پر مبنی اخراجات کو اہمیت دی گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button