Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کردی، اب 29 اپریل سے آغاز ہوگا

سیکرٹری بورڈ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان خرم قریشی نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ تعلیمی ادارہ جات / عوام الناس اور طلباء و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پہلا سالانہ امتحان 2025 جو 22 اپریل سے کو شروع ہونا تھا اب 22 کی بجائے 29 اپریل ( بروز منگل) سے ہوگا۔
چنانچہ داخلہ کے لیے ٹرپل فیس + / 500 روپے یومیہ (امتحان شروع ہونے سے دس دن پہلے تک) کا شمار اب 29 اپریل کے مطابق کیا جائے گا۔
فیسوں کی وصولی کا دیگر شیڈول اور شرائط حسب سابق جاری رہیں گی، ان میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔