Breaking NewsEducationتازہ ترین
کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان کے چھاپے، ایک جعلی امیدوار اور دو نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے

نہم کے دوسرے سالانہ امتحان میں ایک جعلی امیدوار اور دو نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔
اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ نویں کلاس کے دوسرے سالانہ امتحان 2022میں حساب کا پرچہ تھا، کنٹرولر امتحانات نے ماڈل ہائیر سکینڈری سکول وہاڑی میں چھاپہ مارا توپرائیویٹ طالبعلم محمد آصف علی کی جگہ حمزہ حیدر پرچہ دے رہا تھا جس کو موقع پر پکڑ لیا۔
اسی طرح کنٹرولر امتحانات نے ماڈل سکول بوریوالا کے مہدی ہال میں چھاپہ مار تو محبت نبی خان اور محمد جنید نوری نقل کررہے تھے۔
ان کو نقل کے مواد کے ساتھ موقع پر پکڑ کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔