Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان : تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر چیکنگ کےلئے پہنچ گئے

کنٹرولر امتحانات نے دنیا پور اور کہروڑ پکا میں قائم پریکٹیکل لیبز اور مارکنگ سنٹرز کا دورہ کیا ۔
تفصیل کے مطابق کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی نے دنیا پور اور کہروڑ پکا میں قائم پریکٹیکل لیبز (بیالوجی+کمپیوٹر) اور گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول دنیا پور و گورنمنٹ ہائی سکول کہروڑ پکا میں قائم مارکنگ سنٹرز کا دورہ کیا۔
پریکٹیکل لینے والے عملہ کو بورڈ قانون کے مطابق پریکٹیکل لینے جبکہ مارکنگ کرنے والے اساتذہ کو ایس او پیز اور بورڈ ہدایات کی مطابقت میں بروقت مارکنگ مکمل کرنے کی ہدایات دیں، اور سربراہان ادارہ جات کی طرف سے کیے جانے والے انتظامات اور تعاون کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ۔