Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے امتحان دینے والے امیدوار کو کوائف کی درستگی کا موقع دے دیا

جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ میٹرک پہلا سالانہ امتحان 2025 کے داخلہ فارم بورڈ میں انڈر پروسس ہیں۔

اور اُمیدواران کی اہلیت کی پڑتال اور امتحانی سنٹر کی الاٹمنٹ کا کام جاری ہے اس لئے تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ امتحان سے متعلق داخلہ فارم آن لائن کرتے ہوئے اگر طلباو طالبات کے کوائف (نام، ولدیت، امیدوار کے نام ولدیت کے ہجے تاریخ پیدائش، امیدوار کا تصدیق شدہ فوٹو داخلہ فارم پر چسپاں کرنا، امیدوار کی کوئی شناخت اگر کوئی ہو؟ لڑکا لڑکی، امیدوار کے اردو انگریزی دستخط پتہ، مضامین، امتحانی سنٹر ، ب فارم، والد کا موبائل نمبر، شناختی علامت، امیدوار کےسابقہ امتحانی کو الف، داخلہ فارم کی تصدیق، امیدوار کی اردو انگریزی لکھائی کا نمونہ ( بمطابق داخلہ فارم پر دی گئی تحریر امید وار سے ہی لکھوائی جائے)) میں کسی قسم کی کوئی غلطی ہو گئی ہو یا درستی کروانا مقصود ہو تو فوری طور پر بورڈ میںدرخواست جمع کروائیں۔ تاکہ امتحانی سنٹر کی الاٹمنٹ اور رولنمبر سلپس کے اجراء سے پہلے حسب ضابطہ مطلوبہ درستی عمل میںلائی جاسکے اور امیدواران کو رولنمبر سلپس کا اجراء بر وقت ہو سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button