"یومِ تشکر اور معرکہ حق” تعلیمی بورڈ ملتان میں ریلی

تعلیمی بورڈ ملتان میں وطنِ عزیز کے عظیم شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے اور اُن کی لازوال قربانیوں کو یاد رکھنے کے لیے "یومِ تشکر اور معرکہ حق” کے حوالے سے ایجوکیشن بورڈ ملتان کی طرف سے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد زیر قیادت سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی کیا گیا۔
ریلی میں آفیسران اور بورڈ ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی میں موجود شرکا نے فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
اس موقع پر خرم شہزاد قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ حالیہ جنگ میں پاکستانی افواج نے جس بہادری، نظم و ضبط اور قربانی کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف عسکری میدان میں تھی بلکہ اخلاقی، قومی اتحاد اور باہمی یگانگت کی علامت بھی تھی۔
ملک نثار احمد صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن بورڈ ملتان نے کہا کہ اس عظیم کامیابی کے بعد پاکستان کو دنیا بھر میں عزت و وقار کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر حافظ فدا حسین عبدالرؤف کھوکھر رانا نور الحسن شیخ عمران حسین مہر محمد اکبر محمد الیاس نوناری ملک رمضان احمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔