Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان میں احتجاجی ریلی

ملک بھر کی طرح تعلیمی بورڈ ملتان میں بھی سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قرشی نے کی۔

اس موقعہ پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی صورت ابی جارحیت قبول نہیں کریں گے، ہم بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے اور اپنے ملک وقوم کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اقوام متحدہ و عالمی طاقتیں سندھ طاس معاہدہ بحال کروائے۔

اس کے بعد صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان ملک نثار احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم بھارت کی اس جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں، جو انسانیت اور امن کے خلاف ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری رؤف کھوکھر، ڈپٹی سیکرٹری حافظ فدا حسین، الیاس صدیقی مجیب الرحمن،جنرل سیکرٹری شیخ عمران،محمدالیاس نوناری ترجمان ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن ملتان بورڈ اسلم بھٹہ۔ڈاکٹر علی رضا ودیگر ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء ریلی نے پلے کارڈ بینرز اٹھاتے ہوئے بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ریلی کا اختتام بورڈ آفس کے مین گیٹ تک ہوا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button