Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان کا نیا فیس بک پیج لانچ کردیا گیا

تعلیمی بورڈ ملتان نے ہیک ہونے سے خراب ہونے والے پجج کے بدلے اپنا نیا فیس بک پیج لانچ کردیا۔
اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے جو فیس بُک اکاؤنٹ کا لنک اپنی ویب سائٹ پر دیا ہوا تھا وہ جولائی 2024 ء میں ہیک ہوا اور آفیشل ویب سائٹ سے اسے ہٹا دیا گیا تھا۔
اُس پیج سے بورڈ کا کوئی تعلق نہ ہے، بورڈ نے نیا فیس بُک اکاؤنٹ بنا کر اُس کا لنک ویب سائٹ پر دے دیا ہے۔