Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک امتحانات 2024 : پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان آج ہوگا

تعلیمی بورڈ ملتان آج میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواروں کا اعلان کرے گا۔

تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان میٹرک رزلٹ کے ساتھ طلباء کی پوزیشنز کا اعلان بھی کرے گا۔

تعلیمی بورڈز کی پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے متفقہ پور پر فیصلہ کیا ہے کہ وہ چار سال بعد ایک بار پھر میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کریں گے۔ میٹرک رزلٹ والے دن تقریب تقسیم انعامات منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ چار سال پہلے کورونا وائرس کی وجہ سے طلبہ کو پوزیشن دینے کا سلسلہ بند کردیا گیا تھا۔

تعلیمی بورڈز نے کل 9 جولائی کو میٹرک رزلٹ کا اعلان کرنے اور پوزیشن ہولڈرز کو انعامات تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button