تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹر کے نتائج کے بارے میں گائیڈ لائنز جاری کردی
کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری ہونےوالے اعلامیہ کےمطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2024ء کا رزلٹ یکم اکتوبر شائع کیا جائے گا۔
طلباء طالبات اپنا رزلٹ بورڈ کی دیب سائٹ سے معلوم کر سکتے ہیں۔
سربراہان ادارہ جات اپنے ادارہ کے ریگولر طلباء و طالبات کے رزلٹ کارڈ آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنے پورٹل سے لیکر پرنٹ حاصل کرینگے اور اس کی تصدیق کر نے کے بعد طلباء و طالبات کو دیں گے۔
نیز یہ سہولت رزلٹ شائع ہونے کے بعد دو ماہ یکم دسمبر تک فراہم کی جارہی ہے، مقررہ تاریخ کے بعد یہ سہولت میسر نہیں ہوگی۔
ایسے امیدواران جو اپنارزلٹ ، مضمون/ مضامین کی ری چیکنگ کروانا چاہتے ہوں وہ بورڈ قانون کے مطابق رزلٹ شائع ہونے کے بعد 15 دن کے اندر16 اکتوبر تک بذریعہ آن لائن سسٹم کے ذریعے اپنی درخواست ڈائون لوڈ کر کے اور مجوزہ فیس بینک میں جمع کروا کے اپنی درخواست ملتان بورڈ میں جمع کروائیں گے۔
ایسے امیدواران جو پارٹ فرسٹ کے امتحان میں پاس ہیں اور وہ اپنا رزلٹ منسوخ کروا کر پارٹ فرسٹ میں دوبارہ داخلہ لیناچاہتے ہیں، وہ پارٹ فرسٹ کارزلٹ شائع ہونے کے بعد 15 دن کے اند ر 16 اکتوبر تک اپنی درخواست اور مجوزہ فیس مبلغ2000/-روپے بینک میں جمع کروا کے اپنا پارٹ فرسٹ کا رزلٹ انٹر برانچ ملتان بورڈ سے منسوخ کروا کر دوبارہ داخلہ لے سکتے ہیں۔
نیز ایک بار رزلٹ منسوخ ہونے کی صورت میں دوبارہ بحال نہیں ہو گا اور مقررہ تاریخ کے بعد کوئی درخواست قابل قبول نہ ہو گی۔