Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سوشل میڈیا پر گیس پیپرز، پیئرنگ سکیم اور بائیس سوال پیپرز بھی اپ لوڈ کرنے پر پابندی

تعلیمی بورڈ ملتان سمیت تمام بورڈز نے سوشل میڈیا پر گیس پیپرز، پیئرنگ سکیم اور بائیس سوال پیپرز بھی اپ لوڈ کرنے اور شیئر کرنے پر پابندی لگا دی۔

تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈز نے سوالیہ پرچوں کے بعد گیس پیپرز بھی شیئر کرنے پر پابندی لگادی، اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری یا نجی اساتذہ/افراد کے ذریعہ چلائے جانے والے مختلف واٹس ایپ/میڈیا گروپس پر گیس پیپرز، پیئرنگ اسکیموں اور پرانے سوالیہ پیپرز وغیرہ کے اشتراک کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔

قانون کے مطابق اس طرح کے طرز عمل کو جرم سمجھا جاتا ہے، جو کوئی بھی اس جرم کی کوشش کرے یا اس کی حوصلہ افزائی کرنے کا مرتکب پایا جائے گا، اسے قید کی سزا دی جائے گی جو تین سال تک ہو سکتی ہے اور 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

اس طرح سوشل میڈیا گروپس پر گیس پیپرز، پیئرنگ اسکیموں اور بورڈز کے سوالیہ پرچوں کے اشتراک پر سختی سے پابندی ہے، سوشل میڈیا پر اس طرح کی غلط معلومات پھیلانے/شیئر کرنے کے مجرم پائے جانے والے افراد/اساتذہ کو الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی روک تھام کے تحت سزا دی جائے گی۔

اس لئے تمام سی ا ی اوز کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ کہ تمام پبلک اور پرائیویٹ اداروں کو ہدایات جاری کریں، ان کے اساتذہ جو سوشل میڈیا گروپس/واٹس ایپ چلا رہے ہیں وہ بورڈ امتحانات سے متعلق کسی بھی قسم کا مواد شیئر نہ کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button