Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان کا بڑا اقدام

تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے نگران عملے کے معاوضوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتا ن نے امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے نگران عملے کے معاوضوں میں اضافہ کردیا۔

سیکرٹری خرم شہزاد کی طرف سے جاری ہونے والے مراسلے مطابق بی او ڈی کے فیصلے کی روشنی میں اب سپرنٹینڈنٹ شفٹ کے دو ہزار ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سنگل کے 15سو، نگران ڈبل کے 12 سو اور سنگل کے 8سو، سٹیشنری چارجز پورے امتحانات کے 12 سو روپے، کنوینس الاؤنس بینک سے سنٹر تک 300روپے، جوابی کاپیوں کے کپڑے کے تھیلے کےلئے 12 سو روپے ، سوئیپرز کو ڈبل شفٹ کا 4 سو روپے اور واٹر مین کو ڈبل شفٹ کے 4 سو روپے دیئے جائیں گے۔

دفتری کی اسامی برقرار رہے گی، سٹنگ ارینجمنٹ کے معاوضہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیاز ان کو پہلے والی ادائیگی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button