تعلیمی بورڈ ملتان حکام کا کمال، سروس چارجز کے نام پر فیسوں میں اضافہ کردیا
تعلیمی بورڈ ملتان نے طلبا پر قیامت ڈھادی، ایک طرف امتحانات منعقد کرانے والے عملے کی مشاہرے میں اضافہ کیا تو اس کو پورا کرنے کےلئے طلبا پر مہنگائی کا پہاڑ توڑ دیا۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ دیگر بورڈ کے برابر فیسوں اور معاوضہ بڑھا دیا جائے، جو منظوری کے بعد اب سپرنٹنڈنٹ کو سنگل امتحان کے 12سو جبکہ ڈبل کے 1560 روپے دئے جائیں گے ۔
اسی طرح ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو سنگل کے 840 اور ڈبل کے 1200روپے ، انویجلیٹر کو 660 اور840، چپڑاسی کو 150روپے ڈیلی، سیٹنگ تیار کرنے والے کو 1000روپے، بینک سے پیپر لینے اور جمع کرانے والے کو 150 اور 200روپے دئے جائیں گے ۔
ہیڈ ایگزامینر 48روپے فی کاپی، سب ایگزامینر کو 48روپے ، سنگل ایگزامینر48روپے ، مارکنگ سپر وائزر کو 12روپے ڈیلی، اسسٹنٹ کم سپر چیکر کو چار روپے فی کاپی، ری چیکر کو 15روپے فی کاپی اور کنوینس الاونس جبکہ بیرونی شہرسے آنے والے کو ٹی اے ڈی اے ، سپیشل چیکر کو 10روپے فی کاپی اور کنوینس الاؤنس ، اٹینڈنٹ کو 3 سو روپے ڈیلی ، پانی پلانے والے کو 200 روپے ڈیلی ، سوئیپر کو 200روپے ڈیلی، سیکورٹی گارڈ کو 200روپے ڈیلی دیا جائے گا۔
جبکہ لیب اٹینڈنٹ انٹرکلاس کو 5روپے فی طالب علم ، لیب اٹینڈنٹ میڑک کو 4روپے فی طالب علم دیا جائے گا۔
ریزیڈنٹ انسپکٹر کو زیادہ سے زیادہ 18ہزار روپے ، آر ای مارکنگ کو 20ہزارروپےز ڈبل انسپکٹر کو زیادہ سے زیادہ 18ہزارروپے پورے امتحانات کو دیا جائےگا۔
انسپکشن ٹیم کے ممبران کو پورے امتحان کا پہلے سالانہ امتحان کو 30ہزار اور دوسرے سالانہ امتحان کا 22ہزار روپے دیا جائے گا۔
جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹر نے فیسوں می اضافہ کیا ہے وہ اس طرح سے ہے وقت سے پہلے سرٹیفکیٹ لینے کی فیس 5ہزار روپے ، ڈپلی کیٹ کی فیس 4ہزار روپے ، ڈپلی کیٹ سرٹیکفیٹ ارجنٹ 5ہزار روپے ، ٹرپل کیٹ سرٹیفکیٹ کی فس 10ہزار ایک سو روپے ، جبکہ ارجنٹ فیس 15 ہزار ایک سور وپے ، رجسٹریشن فیس 2ہزارروپے ، پروسسنگ فیس 530روپے، رجسٹریشن میں تصیح فیس 750روپے، مضمون کی تبدیلی کی فیس 2ہزار روپے ، گروپ تبدیل کی فیس 25سو روپے، این اوسی فیس 25سور وپے، لوکل مائیگریشن فیس سات ہزار500روپے، ری چیکنگ فیس 13سوروپے ، انڈومنٹ فنڈ برائے نیا سکول 60ہزارروپے ، اپیل کیس برائے نام 2400روپے ، ٹینڈر فیس 5 ہزار ،یو ایم سی ڈاکومنٹ کی کاپی کی فیس 2ہزار روپے ، اٹمپٹ سرٹیفکیٹ 1300روپے جبکہ ارجنٹ فیس 19 سو روپے ، سپورٹس فیس 150روپے ، تاریخ کی تبدیلی 1800روپے ، لیب تبدیل 25سو روپے، غلط رولنمبر لکھنے پر 15 سوروپے ، الحاق کتب 12 سوروپے ، الحاق ختم کرانے کے خلاف ایپل پر 10ہزار روپے فیس، سکول کا ایڈریس تبدیل کرنے کی فیس 10 ہزار روپے ، ری ایڈمیشن فیس 1845روپے مقرر کی گئی ہے۔
جب کہ کالجز کی طرف سے بھیجاگیا داخلہ ختم کرنے کی فیس 2ہزارروپے ، تاریخ پیدائش میں درستگی کی فیس 46سورپے دوسال کے دوران ، 56سوروپے 5سال کے دوران ،رجسٹریشن میں نام کی تصیح کرنے کی فیس 46سوروپے، والد کا نام درست کرنے کی فیس 56سوروپے ، رزلٹ کارڈ پر نام کے سپلنگ درست کرنے کی فیس 4ہزار روپے ، میڑک کے داخلہ فیس 7سوروپے، الحاق شدہ پرائیویٹ سکول کے امیدوار کی فیس 650روپے ، انٹرمیں داخلہ کی فیس سرکاری کالجز 850روپے ، بغیر پریکیٹکل کے 800روپے پرائیویٹ نان پریکیٹکل 850 اور فاضل کورسز کی فیس ایک ہزار روپے فی امیدوار مقرر کردی گئی ہے ۔