Breaking NewsSportsتازہ ترین
انٹر کالجیٹ بوائز سوئمنگ چیمپئن شپ پنجاب کالج نے جیت لی

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیراہتمام کالجز کے مابین کھیلوں کے سالانہ مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم نے سالانہ کھیلوں کا افتتاح کیا۔
اس سلسلے میں منعقدہ انٹر کالجیٹ بوائز سوئمنگ چیمپئن شپ پنجاب کالج نے جیت لی۔
ابدالی روڈ پر واقع بین الاقومی معیار کے ہیلتھ کلب کے سوئمنگ پول پر منعقدہ ایونٹ میں دو نجی اور تین سرکاری کالجز نے شرکت کی۔
نتائج کے مطابق پنجاب کالج نے ملتان بورڈ سوئمنگ چیمپئن ٹرافی اپنے نام کی۔
گورنمنٹ سول لائنز کالج کی دوسری پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ ولایت حسین کالج اور ایک پرائیویٹ کالج کی تیسرے نمبر پر رہا۔
انچارج سپورٹس تعلیمی بورڈ ملتان محمد نثار نے مقابلوں بارے بریفنگ پیش کی۔
ملتان بورڈ سوئمنگ آرگنائزنگ کمیٹی میں رانا کامران۔ منظور حسین ۔طالب حسین اور رانا محمد اشرف بھی شامل تھے۔