تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کا دوسرا سالانہ امتحان کل سے شروع ہوگا

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان کی حدود میں واقع تمام ادارہ جات اور امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ انٹرمیڈیٹ دوم سالانہ امتحان 2025 کا انعقاد کل 29 اکتوبر شروع سے ہو رہا ہے۔
سرکاری/ الحاق شدہ ادارہ جات کے سربراہان سے گزارش ہے کہ وہ اپنے ادارے کی انٹرمیڈیٹ دوم سالانہ امتحان 2025 کے ریکارڈ طلباء کی رول نمبر سلپس تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ حاصل کریں۔
پرائیویٹ امیدواران کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر درج پتے پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں، پرائیویٹ امیدواران دوم سالانہ امتحان میں اپنا داخلہ نمبر اور رول نمبر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملتان کی ویب سائٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر کے امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔ رول نمبر سلپ میں کسی قسم کی درستگی مطلوب ہو تو ادارہ جات تعلیمی بورڈ سے رابطہ کریں بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری امیدوار پر عائد ہو گی۔
اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کے آن لائن فارم میں بھی غلطی ہو تو وہ بذریعہ تحریری درخواست جمع کرانے کے شواہد کے ساتھ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات (انٹر) سے بذریعہ رابطہ کر سکتا ہے۔ اگر کسی امیدوار نے اپنی رول نمبر سلپ کے حصول کے لیے دفتر تعلیمی بورڈ ملتان سے رابطہ کیا اور اس کے چالان کے چہرہ پر مس پرنٹ ہوا ہو تو ایسی صورت میں تمام تر ذمہ داری امیدوار پر عائد ہو گی۔




















