Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے امتحانات کی رولنمبر سلپس جاری کردیں

جاری مراسلے میں کہا گیاہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان کی حدود میں واقع جملہ سربراہان ادارہ جات اور اُمیدواران نوٹ کریں کہ انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان 2025 کا آغاز 20 مئی سے ہو رہا ہے، سرکاری الحاق شدہ ادارہ جات کے سربراہان اپنے ادارے کی انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ کے ریگولر طلباء /طالبات کی رولنمبر سلپس تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائیٹ سے آن لائن سٹم کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کر کے پرنٹ حاصل کر لیں۔

نیز سربراہان اداره جات اُمیدواران کو رولنمبر سلپس جاری کرنے سے قبل رول نمبر سلپس پر درج کوائف کو اپنے ریکارڈ سے اچھی طرح چیک کرنے کے بعد رولنمبر سلپ پر موجود مخصوص جگہ پر اپنے دستخط و مہر ثبت کریں گے۔ اگر کسی امیداوار کی رو نمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو تو انٹر برانچ تعلیمی بورڈ سے رابطہ کر کے مطلوبہ درستی کروانے کے بعد دوبارہ ڈاؤن لوڈ کر کے امیدوار کو رولنمبر سلپ جاری کی جائے۔

انٹر پارٹ فرسٹ کے پرائیویٹ اُمیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے مہیا کردہ پتہ جات پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں، پرائیویٹ امیدواران رولنمبر سلپس بذریعہ ڈاک موصول نہ ہونے کی صورت میں اپنا داخلہ فارم نمبر اور ٹوکن نمبر فیڈ کر کے تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائیٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈاون لوڈ کر کے پارٹ فرسٹ سے امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں۔

رولنمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو تو انٹر برانچ تعلیمی بورڈ سے رابطہ کر کے مطلوبہ درستی کروائیں، بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری امیدوار پر عائد ہوگی، اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کے کوائف آن لائن سٹم میں بھی موجود نہ ہوں تو وہ فوری طور پر داخلہ فیس جمع کرانے کے ثبوت کے ساتھ ڈپٹی کنٹرولر انٹر برانچ سے بالمشافہ رابطہ قائم کریں تا کہ اسکی رولنمبر سلپ جاری ہو سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button