انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان، 27 ہزار سے زائد امیدوار فیل ہوگئے

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا،27ہزار سے زائد امیدوار فیل ہوگئے، کامیابی کا مجموعی تناسب 63.54 فیصد رہا۔
جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں برس امتحان میں 75322 امیدواروں نے شرکت کی، 47858 امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 63.54 فیصد رہا، پری میڈیکل گروپ میں 23227 امیدواروں نے شرکت کی، جس میں سے 19150 امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 82 اعشاریہ 45 فیصد رہا جبکہ 6962 امیدواروں نے اے پلس 475 امیدواروں نے اے اور 4724 امیدواروں نے بی گریڈ حاصل کیا۔
پری انجینئرنگ گروپ میں 3944 امیدواروں نے شرکت کی 3102 امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 78.65 فیصد رہا، 732 امیدواروں نے اے پلس 827 امیدواروں نے اے جبکہ 884 امیدواروں نے بی گریڈ حاصل کیا۔
جنرل سائنس گروپ میں 36 216 امیدواروں نے شرکت کی 13439 امیدوار پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 62.11 فیصد رہا، 396 امیدواروں نے اے پلس 2700 9 امیدواروں نے ایک جبکہ 4500 92 امیدواروں نے بی گریڈ حاصل کیا۔
کامرس گروپ میں 2224 امیدواروں نے شرکت کی، جس میں بار ایک1257 امیدوار پاس ہوئے، کامیابی کا تناسب 55 .97 فیصد رہا، سو امیدواروں نے اے پلس، 219 نے اے جبکہ 367 امیدواروں نےبی گریڈ حاصل کیا۔
آرٹس گروپ میں 24247 امیدواروں نے شرکت کی، 108 99 امیدواروں پاس ہوئے کامیابی کا تناسب 44۔ 92 فیصد رہا، 417 امیدواروں نے ہی پلس 10858 امیدواروں نے ایک 3756 امیدواروں نثےبی گریڈ حاصل کیا۔
انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2025 میں مجموعی طور پر 9609 امیدواروں نے اے پلس، 10434 امیدواروں نے اے، 14328 امیدواروں نے بی، 11195 امیدواروں نے سی، 2107 امیدواروں نے ڈی جبکہ 41 امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا جبکہ 144 امیدوار کوئی گریڈ بھی حاصل نہ کر سکے۔
انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں ناجائز ذرائع استعمال کرنے کے 26 کیس رپورٹ کیے گئے، جس میں 23 کیسز مختلف سینٹروں سے موصول ہوئے جبکہ دیگر ذرائع سے تین کیسز سامنے آئے، 25 کیسز کا فیصلہ سنا دیا گیا، جس میں 15 امیدواروں کو سزا سنائی گئی جبکہ دس امیدواروں کے خلاف کیس فائل کر دیا گیا جبکہ ایک امیدوار کے خلاف کاروائی تا حال جاری ہے۔




















