Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان تعلیمی بورڈ : انٹرمیڈیٹ امتحان پارٹ فرسٹ ری ایڈمیشن کی تاریخ 2 دسمبر 2022 مقرر

ثانوی واعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے گیارہویں جماعت پارٹ فرسٹ ری ایڈمیشن کی تاریخ 2 دسمبر2022 مقرر کردی۔

سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد کی طرف سے سرکاری و پرائیویٹ اور الحاق شدہ تمام تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ری کٹیگری 24-2022 تعلیمی سیشن کے تمام امیدواروں کی ری ایڈمیشن انرولمنٹ ریڑن ہارڈ کاپی مع اصل آن لائن بنک چالان 1845 روپے فی طالبعلم 2 دسمبر 2022 تک جمع کرائیں۔

کسی بھی مضمون میں 33 فیصد کم نمبر یا فیل ہونے والے امیدواران ہی ری ایڈمیشن کے اہل ہونگے۔

ایسے امیدوار اپنا گروپ مضامین ادارہ بھی تبدیل کرکے ایڈمیشن حاصل کرسکتے ہیں۔

گیارویں جماعت کے رزلٹ سے مطمئن نہ ہونے والے امیدواران اپنا رزلٹ 2 دسمبر 2022 تک منسوخ کرا سکتے ہیں ۔

پرائیویٹ امیدواران اپنا رزلٹ منسوخ کینسل کرانے کیلئے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کے نام سادہ کاغذ پر درخواست بمعہ بیان حلفی والد کے شناختی کارڈ ،رزلٹ کارڈ،آن لائن کاپی بنک چالان مبلغ 1600 روپے مقررہ تاریخ تک جمع کرائیں۔

مقررہ تاریخ کے بعد کسی بھی امیدوار کا نتیجہ منسوخ کینسل نہیں کیا جائیگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں