Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیپروں کی ری چیکنگ کے لئے درخواستیں طلب کرلی گئیں

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ کے پیپروں کی ری چیکنگ کےلئے درخواستیں طلب کرلیں۔
اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انٹر میڈیٹ (پارٹ ٹرسٹ) پہلا سالانہ امتحان 2025 کا رزلٹ 15 اکتوبر 2025 کو شائع ہو گیا ہے، ایسے امیدواران جو اپنا رزلٹ ، مضمون / مضامین کی ری چیکنگ کروانا چاہتے ہوں وہ بورڈ قانون کے مطابق رزلٹ شائع ہونے کے 15 دن کے اندر بذریعہ آن لائن سسٹم درخواست گزار سکتے ہیں۔
مقررہ تاریخ کے اندر اندر ادا شدہ بینک چالان کی اصل کاپی اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی کے دفتر میں دستی یا بذریعہ ڈاک لازمی جمع کروائیں، بصورت دیگر ری چیکنگ کی درخواست پر کارروائی نہیں ہو سکے گی۔




















