Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

قائد اعظم سکالرشپ کے لئے درخواستیں طلب

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن ملتان نے قائد اعظم سکالرشپ کےلئے درخواستیں طلب کرلیں۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی بورڈ کے ملازمین کے بچوں کےلئے قائداعظم سکالر شپ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس سی (پہلا سالانہ) امتحانات 2025 کے نتائج کی بنیاد پر ملازمین اور ڈیپوٹیشنسٹ/ریٹائرڈ کے اہل بچوں کو 20 قائداعظم اسکالرشپ دیئے جائیں گے، تمام ملازمین اور ڈیپوٹیشنسٹ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بورڈ کی ویب سائٹ پر دستیاب مقررہ پروفارما پر درخواستیں جمع کرائیں اور ساتھ ہی زرلٹ کارڈ کی قابل تصدیق/تصدیق شدہ کاپی دفتری اوقات کے دوران 31اکتوبر تک جمع کرائیں۔

تمام درخواستوں پر کارروائی کی جائے گی اور انہیں مروجہ قواعد کے مطابق سختی سے منظور کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button