Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان: تعلیمی بورڈز تعلیمی اداروں کے الحاق کی تجدید کےلئے نوٹس جاری کردیا

تعلیمی بورڈ ملتان کے سیکرٹری خرم شہزاد قریشی نے مراسلہ جاری کیا ہے کہ کچھ اداروں کا الحاق سال 2025 میں ختم ہونے والا ہے (ہائی اسکولوں کے 2025 کا الحاق 31 مارچ جبکہ اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں/کالجوں کے الحاق 30 اپریل 2025 کو ختم ہو جائیں گے۔

تمام اداروں کو مطلوبہ فیس کے ساتھ اپنے ادارے کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے پہلے توسیع کے لیے درخواست دینی ہوگی، توسیعی کیسز جمع نہ کروانے کی صورت میں الحاق ختم ہو جائے گا اور اس کی تمام تر ذمہ داری ادارے پر عائد ہوگی۔ سال 2025 کے لیے سالانہ وزٹ فیس بورڈ کے اکاؤنٹ میں ان اداروں کی طرف سے جمع کرانا ضروری ہے۔

تمام اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مقررہ بینک کی مجاز برانچوں میں مقررہ فیس جمع کروانے اور مذکورہ تاریخوں تک اس دفتر کو خود کار اصل بینک چالان فراہم کیا جائے، ایسا نہ کرنے کی صورت میں اداروں کے کوڈز کو بلاک کر دیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button