Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کا امتحان دینے والے طلباء وطالبات کے لئے ایس او پیز جاری

تعلیمی بورڈ ملتان نے میڑک کا امتحان دینے والے طلباء وطالبات کے لئے ایس او پیز جاری کردئے گئے۔

اس سلسلے میں جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ امیدوار اصل رولنمبر سلپ اپنے پاس محفوظ رکھیں گے ،اور اپنے پرچے دینے کےلئے ساتھ لائیں گے ، اصل رولنمبر سلپ پاس نہ ہونے کی وجہ سے پرچہ مس ہونے کی ذمے داری امیدوار پر ہوگی۔

رولنمبر سلپ پر کسی قسم کا نشان یا تحریر نہیں ہونا چاہیے ، ورنہ طالب علم کے خلاف کیس بنادیا جائے گا، اور حوالہ پولیس کردیاجائے گا۔

سلپ کی وصولی کے بعد کسی قسم کی غلطی کو پہلے ہی درست کرالیا جائے ۔

امیدوار کو مقررہ وقت سے قبل سیٹ پر بیٹھنا ضروری ہوگا، ہرپرچے کےلئے طالب علم کو ایک جوابی کاپی 24 صفحات کی ملے گی، اضافی شیٹ نہیں دی جائے گی۔

ایسی جوابی کاپی جس کو سلائی نہ لگی ہو 24 صفحات سے کم ہو یا پھٹی ہو اس کو استعمال نہ کریں، اور اس کو واپس کرکے نئی حاصل کریں ، کاپی پر غلط رولنمبر لکھنے کی صورت میں 500 روپے فی پرچہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

دوران امتحان کسی لوکل چھٹی کا امتحان پر اثر نہیں ہوگا، امیدوار امتحانی سنٹر میں موبائل فون لیکر نہیں جائے گا۔

امیدوار معروضی حصہ مقررہ وقت میں حل کرکے جمع کرانا ہوگا،مقررہ وقت کے بعد اس کو پر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں