Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے نہم کے امتحان کی رولنمبر سلپس جاری کردیں

تعلیمی بورڈ ملتان کی حدود میں واقع جملہ سربراہان ادارہ جات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جماعت نہم سالانہ امتحان 26مئی سے ہو رہا ہے، اورتمام ریگولر امیدواران کی رولنمبرسلپس آن لائن کر دی گئی ہیں ۔

سرکاری / الحاق شدہ ادارہ جات کے سربراہان سے گذارش ہے کہ وہ اپنے ادارے کے ریگولر طلباء/ طالبات کی رولنمبر سلپس تعلیمی بورڈ ملتان کی و یب سائیٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈائون لوڈ کر کے پرنٹ حاصل کر لیں۔

نیز سربراہان ادارہ جات امیدواران کو رولنمبر سلپس جاری کرنے سے قبل رو لنمبر سلپس پر درج کوائف کو اپنے ریکارڈ سے اچھی طرح چیک کرنے کے بعد رو لنمبر سلپ پر موجود مخصو ص جگہ پر اپنے دستخط و مہر ثبت کریں گے ۔
اگر کسی امیدوار کی رو لنمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو تو دفتر تعلیمی بو رڈ سے رابطہ کر کے مطلوبہ درستی کرو ا لیں۔

پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے مہیا کردہ پتہ جات پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں۔

پرائیویٹ امیدواران رولنمبر سلپس بذریعہ ڈاک موصول نہ ہونے کی صورت اپنا داخلہ فارم نمبر اور ٹوکن نمبر فیڈ کر کے تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائیٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں ۔

رولنمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو تو دفتر تعلیمی بو رڈ سے رابطہ کر کے مطلوبہ درستی کروالیں، بصو رت دیگر تمام تر ذمہ داری امیدوار پر عائد ہو گی۔

اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کے کوائف آن لائن سسٹم میں بھی موجود نہ ہوں تو وہ فوری طور پر داخلہ فیس جمع کرانے کے ثبوت کے ساتھ ڈپٹی کنٹرولر میٹرک سے بالمشافہ رابطہ قائم کرے تاکہ اُ سکی رولنمبر سلپ جاری ہو سکے ۔

تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ایک عدد تازہ رنگین مصدقہ تصویر امتحانی سنٹر میں لے کر جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button