Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان 2023 کیلئے داخلوں کا شیڈول جاری

تعلیمی بورڈ ملتان نے انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان کیلئے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا۔
امتحان کا آغاز 20 مئی سے ہوگا، داخلہ فارم 7 فروری سے آن لائن جمع کروائے جاسکیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 7 مارچ تک جمع ہونگے۔

8 مارچ سے 16 مارچ تک ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ وصول کیا جائے گا،17 مارچ سے 22 مارچ تک ٹرپل فیس کے ساتھ داخلہ جمع ہوگا،22 مارچ کے بعد کسی بھی طالبعلم سے داخلہ فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔

ریگولر سائنس مضامین کے ساتھ ایک سال کی داخلہ فیس 850 روپے رکھی گئی ہے۔

ریگولر آرٹس مضامین کے ساتھ ایک سال کی داخلہ فیس 800 روپےہے، پرائیویٹ سائنس مضامین کے ساتھ امتحان دینے والے طلبا کیلئے ایک سال کی داخلہ فیس 900 روپے وصول کی جائے گی، انٹرمیڈیٹ کے پہلے سالانہ امتحان کا آغاز 20 مئی 2023 سے ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button