Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک دوسرے سالانہ امتحان دینے والے امیدواروں کو رزلٹ کارڈ جاری

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک دوسرے سالانہ امتحان دینے والے امیدواروں کو نتائج کارڈ جاری کردئے۔

اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ دفتر تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک سیکنڈ سالانہ امتحان 2022 کے ریگولر امیدواران کے رزلٹ کارڈزاُن کے ادارہ جات کو بذریعہ رجسٹرڈ ڈاک اور پرائیویٹ امیدواران کے رزلٹ کارڈز اُن کے داخلہ فارمز پر تحریر کردہ ایڈریس پر بذریعہ عام ڈاک ارسال کر دئیے ہیں۔

لہذٰا پرائیویٹ امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ڈاکخانہ سے رابطہ کریں، اگر کسی امیدوار کو 31دسمبرتک رزلٹ کارڈز نہ ملے تو وہ دفترملتان بورڈ سے رابطہ کر کے مورخہ13فروری تک اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک کو تحریری دخواست دے کر بغیر کسی فیس کے رزلٹ کارڈ حاصل کر سکتا ہے ۔

اس کے بعد رزلٹ کارڈ کے حصول کے سلسلے میں مثنٰی رزلٹ کارڈ مجوزہ فیس فارم کے ساتھ دفتر کے سہولت مرکز سے حاصل کیا جا سکے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں