Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک کے امتحانات کی رولنمبر سلپس جاری کردی گئیں

جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحان 2022 کا انعقاد10مئی سے ہو رہا ہے، اور تمام ریگولر امیدواران کی رولنمبرسلپسآن لائن کر دی گئی ہیں ۔

سرکاری / الحاق شدہ ادارہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ادارے کے ریگولر طلباء/ طالبات کی رولنمبر سلپس تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائیٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈائون لوڈ کر کے پرنٹ حاصل کر لیں ۔

نیز سربراہان ادارہ جات امیدواران کو رولنمبر سلپس جاری کرنے سے قبل رو لنمبر سلپس پر درج کوائف کو اپنے ریکارڈ سے اچھی طرح چیک کرنے کے بعد رولنمبر سلپ پر موجود مخصو ص جگہ پر اپنے دستخط و مہر ثبت کریں گے ۔

اگر کسی امیدوار کی رو لنمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو تو دفتر تعلیمی بو رڈ سے رابطہ کر کے مطلوبہ درستی کرو ا لیں۔

پرائیویٹ امیدواران کی رولنمبر سلپس ان کے مہیا کردہ پتہ جات پر بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں۔

پرائیویٹ امیدواران رولنمبر سلپس بذریعہ ڈاک موصول نہ ہونے کی صورت اپنا داخلہ فارم نمبر اور ٹوکن نمبر فیڈ کر کے تعلیمی بورڈ ملتان کی ویب سائیٹ سے آن لائن سسٹم کے ذریعے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں ۔

رولنمبر سلپ میں کسی قسم کی درستی مطلوب ہو تو دفتر تعلیمی بو رڈ سے رابطہ کر کے مطلوبہ درستی کروا لیں، بصو رت دیگر تمام تر ذمہ داری امیدوار پر عائد ہو گی۔ اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کے کوائف آن لائن سسٹم میں بھی موجود نہ ہوں تو وہ فوری طور پر داخلہ فیس جمع کرانے کے ثبوت کے ساتھ ڈپٹی کنٹرولر میٹرک سے بالمشافہ رابطہ قائم کرے تاکہ اُسکی رولنمبر سلپ جاری ہو سکے ۔

تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ایک عدد تازہ رنگین مصدقہ تصویر امتحانی سنٹر میں لے کر جائیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button