Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان میں پرچوں کی درست تقسیم کےلئے مانٹرنگ ایپ متعارف کرادی گئی

اس سلسلے میں ورکشاپ منعقد ہوئی چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان،حافظ محمد قاسم کی زیر صدارت کمیٹی روم میں میٹرک اسپیشل امتحان 2021ءکے سوالیہ پرچہ جات کی بینک سے وصولی اور امتحانی مراکز میں تقسیم سے قبل بذریعہ ایپ مانیٹرنگ کے حوالے سے ملتان بورڈ کی حدود میں میٹرک امتحان کیلئے قائم امتحانی مراکز کے ریذیڈنٹ انسپکٹر ز/ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوئی۔
اجلاس میں کنٹرولر امتحانات،حافظ محمد اسماعیل تگہ ،سسٹم اینالسٹ،قاضی مجیب الرحمٰن اور اسسٹنٹ کنٹرولر (کنڈکٹ) محمد منور پاشا نے مانیٹرنگ ایپ کے استعمال کے حوالے سے ریذیڈنٹ انسپکٹرز/ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز کو ملٹی میڈیا پر ٹریننگ دی اور سوالیہ پرچہ جات کی سیکریسی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ہدایات دیں۔کنٹرولر امتحانات،حافظ محمد اسماعیل تگہ نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دفتر ہذا کی نیک نامی آ پ لوگوں کے تعاون سے وابستہ ہے۔
لہذا امتحانات کے شفاف انعقاد کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنائیں اور بورڈ ہدایات/قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھیں۔
انھوں نے سسٹم اینالسٹ کو ہدایت کی کہ وہ مذکورہ ایپ کے بلاتعطل استعمال کو یقینی بنائیں۔
ریذیڈنٹ انسپکٹرز/ڈسٹری بیوٹنگ انسپکٹرز صاحبان نے امتحانات کے شفاف انعقاد کے سلسلے میں مذکورہ ایپ کے استعمال اور بورڈ ہدایات/قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button