Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان : میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2022 کے لئے ڈیٹ شیٹ تیار کرلی گئی

اس سلسلے میں اہم اجلاس چیئرمین بورڈ حافظ قاسم کی سربراہی میں منعقدہوا ، جس میں سیکرٹری بورڈ خرم قریشی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر حامد بھٹی، اینالسٹ قاضی مجیب اور چیئرمین لاہور بورڈ مرزا حبیب علی نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں ڈیٹ شیٹ کو فائنل کیا گیا، جس کے مطابق امتحانات 6 اکتوبر سے شروع ہوںگے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ نے کہاکہ حکومت کی ہدایت کی مطابق امتحانات کی سیکورٹی کوفول پروف بنانے، بوٹی مافیا کے خاتمہ کےلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے۔

سب کواپنےحصے کاکام ایمانداری سےکرنا ہوگا، تاکہ طلبا کے مستقبل محفوظ بنایاجاسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں