Breaking NewsEducationتازہ ترین
نہم، دہم جماعت کے دوسرے سالانہ امتحان کے لئے رولنمبر سلپ جاری

تعلیمی بورڈ ملتان نے نہم، دہم جماعت کے دوسرے سالانہ امتحان کے لئے رولنمبر سلپ جاری کردی، امتحان 6 اکتوبر سے شروع ہوگا۔
ملتان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام نہم اور دہم جماعت کا دوسرا سالانہ امتحان 6 اکتوبر سے شروع ہو گا۔
امیدواران کو رولنمبر سلیپس جاری کر دی گئی ہیں، ڈیٹ شیٹ بھی جاری کردی ہے۔
سالانہ امتحان دو گروپس میں لیا جائے گا،صبح کا پرچہ 8:30 اور دوپہر کا پرچہ 1:30 بجے ہوگا۔
امیدواروں کو امتحانی مراکز میں آدھا گھنٹہ پہلے پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔