Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تعلیمی بورڈ ملتان : میٹرک کے سالانہ امتحانات میں شدید بے ضابطگیاں

تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 2022 میں بے ضابطگیا ں سامنے آئی ہیں۔

مختلف امتحانی سنٹرز میں اسی سکولز کے اساتذہ نگران تعینات کئے گئے ہیں، جو وہاں اپنے طلباء کو بھرپور نقل کرا رہے ہیں۔

اسی طرح کی ایک بے ضابطگی گورنمنٹ نصرت الاسلام ہائر سیکنڈری سکول کینٹ میں سامنے آئی ہے جہاں اسی سکول کے اساتذہ نگران لگا دئیے گئے ہیں، جو بھرپور طور پر اپنے ”خاص“ سٹوڈنٹس کو نقل کرارہے ہیں۔

تعلیمی بورڈکا ایک اعلیٰ افسر بھی اس ملی بھگت میں شامل ہے۔

تعلیمی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان، سیکرٹری ایچ ای ڈی سمیت اعلی ٰحکام سے صورتحال کانوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اس حوالے سے رابطہ کرنے پر تعلیمی بورڈ کے حکام نےکہا کہ معاملے کو انکوائری کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button