Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیپرز کی مارکنگ بروقت کرانے کےلئے اجلاس کا انعقاد

انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ امتحانات 2022 ء کے پیپر ز کی بروقت مارکنگ سے متعلق اہم اجلاس ہوا ۔

جس کی صدارت چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان حافظ محمد قاسم،سیکرٹری بورڈ خُرم قریشی، کنٹرولر امتحانات ،محمد حامد سعید بھٹی نے کی۔

اجلاس میں ڈائریکٹر کالجز ملتان ،ڈاکٹر فرید شریف اور ملتان کے جملہ سربراہان کالجز نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ انٹر میڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان2022 ء کے پیپرز کی مارکنگ بھی میٹرک اور پارٹ سیکنڈ کی طرح بروقت مکمل کر لی جائیگی ۔

انٹر پارٹ فرسٹ کے پیپرز کی حسب شیڈول/ بروقت مارکنگ کیلئے آپ سے تعاون کی درخواست ہے۔

انھوں نے ڈپٹی کنٹرولر (سیکریسی) کو ہدایت کی کہ حسب شیڈول بورڈ ہدایات کی مطابقت میں معیاری مارکنگ کو یقینی بنائیں، نیز جملہ مارکنگ سنٹرز کی یومیہ انسپکشن کو یقینی بنائیں اور غیر معیاری مارکنگ کرنے والے ممتحن صاحبان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لائیں ۔

حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ کسی پرائیویٹ ادارہ کا کوئی اسٹاف مارکنگ نہ کرے، اور نہ ہی غیر متعلقہ اشخاص مارکنگ سنٹرز پر موجود ہوں۔

سیکرٹری بورڈ خُرم قریشی صاحب نے کہا کہ کنٹرولر امتحانات اپنے ماتحت ماررکنگ کرنے والے اساتذہ کو پابند کریں کہ وہ بورڈ کی ڈیوٹی کو قومی ذمہ داری سمجھیں اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کی مارکنگ سے کسی بھی طالب علم کی حق تلفی نہ ہو۔

کنٹرولر امتحانات ،محمد حامد سعید بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکنگ کرنے والے اساتذہ کی سہولت کیلئے ملتان شہر میں 4 مارکنگ سنٹرز قائم کیے ہیں تاکہ اساتذہ گھر کے قریب ترین سنٹر میں جا کر مارکنگ کر سکیں۔

ڈپٹی کنٹرولر (سیکریسی) ڈاکٹر حافظ فدا حسین نے کہا کہ امسال سیکرٹری ہائر ایجوکیشن حکومت پنجاب نے الحاق شدہ /پرائیویٹ ادارہ جات کے اساتذہ کرام سے مارکنگ کروانے پر پابندی لگا دی ہے۔

بوجوہ چند مضامین (انگریزی،کیمسٹری،بیالوجی ،فزکس،ریاضی ،اردو اور اسلامیات لازمی) کی مارکنگ میں دشواری کا سامنا ہے۔

لہٰذاان مضامین کے اساتذہ کو پابند کریں کہ وہ بروقت مارکنگ کو یقینی بنانے میں تعاون کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

پاکستان میں کرونا وائرس کی صورت حال

گھر پر رہیں|محفوظ رہیں