Breaking NewsEducationتازہ ترین
ملتان ایجوکیشن بورڈ کی نئی ایڈوائزری جاری

تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحانات کے حوالے سے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔
کنٹرولر امتحانات کی طر ف سے جاری ہونے والے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طلباء و طالبات ، والدین، سپروائزری سٹاف، امتحانی عملہ، اساتذہ کرام / ادارہ جات / متعلقہ بینک منیجرز ) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت ہونے والے 7 اور 9 مئی کو ہونے والے امتحانات اور پریکٹیکل امتحانات ملتوی کر دیے گئے تھے۔
اب اُمیدواران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 12 مئی 2025ء سے مقررہ پیپرز کے لیے اپنی رولنمبر سلپ اور پہلے سے جاری شدہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق شرکت کریں۔
7 مئی اور حالیہ 9 مئی 2025 کو ملتوی کیسے گئے انٹر میڈیٹ کے تھیوری پیپرز اور میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔