Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان نے پریکٹیکل دینے والے امیدواروں کے لئے نیا اعلامیہ جاری
کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ 9مئی کے حالات کی وجہ سے نہم کے سالانہ امتحانات کے پرچے ملتوی کئے گئے تھے ۔
نہم کمپوزٹ کے ایسے امیدوار جن کا پرچہ ملتوی ہونے سے پریکٹیکل متاثر ہوا، ان کو ریوائز پریکٹیکل رولنمبر سلپ جاری کردی گئی، ان کا امتحان شیڈول کے مطابق 6 اور 7 جون کو ہوگا۔
ایسے امیدوار جن کے پریکٹیکل کا ٹائم متاثر نہیں ہوا تھا ، اور انہوں نے نئے شیڈول کے مطابق پریکٹیکل نہیں دیا بلکے اپنے پرانے شیڈول اور رولنمبر سلپ کے مطابق امتحان دیا ان کے لئے لازم ہے کہ وہ اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک کو ایک درخواست میں اس کی تفصیل ارسال کریں اور ساتھ میں ریوائزڈ رولنمبر سلپ بھی لف کریں ۔