Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان کے پروموشنل بورڈ کا اجلاس

کمشنر ملتان ڈویژن و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ عامر کریم خاں کی زیر صدارت تعلیمی بورڈ ملتان کے پروموشنل بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔
بورڈ نے 12 جونئیر کلرکس کو سینئر کلرکس کے عہدے جبکہ 2 سیئر کلرک کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی۔
کمشنر و چیئرپرسن تعلیمی بورڈ عامر کریم خاں نے تمام ترقی پانے والے ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دیانت داری سے کام کرنا افسران و ملازمین کا طرہ امتیاز ہے، ترقی پانے کے بعد تمام افسران مزید محنت اور دلجمعی سے کام کریں۔