Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک امتحانات : ملتان میں 2 لاکھ 72 ہزار 893 امیدواروں کے لئے تیاریاں مکمل

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات آج منگل سے شروع ہورہے ہیں، جس کےلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

کنٹرولر امتحانات حامد سعید بھٹی کا کہنا ہے کہ اس سال کلاس دہم میں 125041 اور نہم میں 147852 اُمیدواران امتحان دیں گے، ٹوٹل 458 امتحانی سنٹرز بنائے گئے ہیں، ان سنٹرز میں 362 سنٹرز کے سپرنٹنڈنٹس نے چارج سنبھال لیا ہے جبکہ نہم کے صرف 96 امتحانی سنٹرز کے سپرنٹنڈنٹس 24 مارچ سے اپنا کام شروع کریں گے۔

دہم کے تمام ریگولر اُمیدواران کو بذریعہ ادارہ رولنمبر سلپس آن لائن کردی گئی ہیں جبکہ نہم کے اُمیدواران کو رولنمبر سلپس جار کی جارہی ہیں۔

ریگولر اُمیدواران اپنے ادارہ کے پورٹل سے رولنمبر سلپس ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، حکومت کی ہدایت پر تحصیل ضلع اور بورڈ کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں۔

تمام سنٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ حساس سنٹرز پر ڈپٹی کمشنر ضلع ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودہراں کے تعاون سے سپیشل سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر کے ان کا لنک پی آئی ٹی بی اور سنٹرل کنٹرول رومز کو دے دیا گیا ہے

کمشنر ملتان / چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر بورڈ کے سینئر افسران پر مشتمل شکایت سیل قائم کر دیا گیا ہے، حکومت پنجاب نے صوبائی سطح پر مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے ۔

تحصیل اور ضلعی سطح پر مانیٹرنگ آفیسر ز تعینات کر دیئے گئے ہیں بورڈ کی طرف سے 200 سے زائد موبائل انسپکٹرز اور پیٹل انسپکٹر تعینات کر دیئے گئے ہیں جو %100 سنٹرز کی انسپکشن کریں گے۔

امتحانی سنٹرز میں نا جائز ذرائع کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، اس سلسلہ میں تمام انتظامی آفسران کو مراسلہ ارسال کر دیئے گئے ہیں اور دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔

امتحانی سنٹرز پر موبائل فون اور ہر قسم کی ڈیوائس پر سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تاسیس شخصی اور نا جائز ذرائع استعمال کو روکنے کیلئے سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر ا چیئر مین بورڈ نے بورڈ کی ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اساتذہ کے خلاف حسب ضابطہ تادیبی کارروائی کا حکم جاری کر دیا ہے۔

تمام اُمیدواران کو ہدایت کی گئی ہے کہ امتحان شروع ہونے سے نصف گھنٹہ پہلے امتحان سنٹر پر پہنچیں تاخیر کی صورت میں وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔

دریں ثنا چیئرمین / کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت میٹرک سالانہ امتحانات بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر عامر کریم خاں نے ڈویژن کے 362 امتحانی مراکز کو فول پروف سیکورٹی دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بورڈ عملہ اقدامات کرے، ریزرو سٹاف موجود رکھیں، ڈسپلن پر سمجھوتہ برداشت نہیں۔

کمشنر عامر کریم خاں نے ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کا عندیہ بھی دیدیا۔انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز پر جنریٹر، پینے کے صاف پانی کی دستیابی یقینی بنائی جائے، امتحانی نظام کو شفاف بنانے میں مثالی اقدامات اٹھائے جائیں۔بورڈ افسران تمام سنٹروں کا دورہ کریں اور شکایت کیلئے متعلقہ افسر کا نمبر سنٹر پر واضح آویزاں کریں۔

کمشنر عامر کریم خاں کو ملتان بورڈ کے افسران کی جانب سے تفصیلی بریفننگ دی گئی، سیکرٹری ملتان تعلیمی بورڈ خرم قریشی نے بتایا کہ امسال تمام سنٹر صرف سرکاری تعلیمی اداروں میں بنائے گئے۔

4 امتحانی سنٹر بند کئے گئے، جن پر نقل بارے شکایات موصول ہورہی تھیں۔

تمام امتحانی مراکز پر 100 گز تک 144 نافذ کی گئی، اجلاس میں متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button