Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک و انٹر سالانہ امتحانات 2025 پریکٹیکل بارے ایس او پیز جاری

کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ملتان حامد سعید بھٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام امیدواروں کو دوران امتحان درکار ضروری سامان فراہم کیا جائے گا، ہر امیدوار کو انفرادی طور پر پریکٹیکل کر کے دکھانا ہوگا۔

عملی امتحانات کے دوران سخت نگرانی کے انتظامات کیے گئے ہیں، لہٰذا نقل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ پریکٹیکل امتحان کے دوران کسی بھی غیر متعلقہ فرد یا ٹیچر کو لیب میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ صرف ایگزامینر کے ساتھ لیگ اٹینڈنٹ موجود رہے گا۔

امیدوار کو عملی امتحان میں سوالات کے مطابق خود کار کام کرنا ہوگا، بصورت دیگر وہ ناکام ہو سکتے ہیں۔ کسی بھی استاد یا مددگار کو امتحان کے دوران لیبارٹری میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جو امیدوار عملی نوٹ بک یا کسی بھی دوسرے ذریعے سے نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا اس کے خلاف حسب ضابطہ یو ایم سی درج کیا جائے گا۔

تمام امیدواروں کو اپنی عملی نوٹ بکس خود اپنے ہاتھ سے لکھنی ہوں گی اور متعلقہ سائنس اساتذہ سے تصدیق کروانا ہوگی، مارکیٹ سے حاصل کردہ تیار شدہ عملی نوٹ بک قابل قبول نہیں ہوگی اور اگر کوئی امیدوار ایسی نوٹ بک کے ساتھ پایا گیا تو اس کے خلاف پنجاب یونیورسٹی اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے مال پریکٹیسز ایکٹ 1950 ترمیم شدہ 1999کی دفعات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

عملی امتحان لینے والے ممتحن اس بات کے پابند ہوں گے کہ جانچ کے بعد نوٹ بکس کو پنچ یا پھاڑ کر واپس کریں، کسی بھی لیب ممتحن ،لیب اٹینڈنٹ یا کسی فرد کو غیر قانونی مقاصد کے لیے امیدواروں کو نوٹ بکس اکٹھا کرنے یا مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور قانون کے خلاف ورزی کرنے کی صورت میں اینٹی کرپشن قوانین کے تحت ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

کنٹرولر امتحانات نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ جملہ ہیڈ ٹیچر ،ریذیڈنٹ انسپکٹرز امیدواروں کے ساتھ انے والے والدین اور سرپرست حضرات کو الگ بٹھانے کا انتظام کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button