Breaking NewsEducationتازہ ترین
تعلیمی بورڈ ملتان : امتحانی شیٹس کے لئے 9 کروڑ روپے سے زائد کا کاغذ خریدنے کا فیصلہ
تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحان 2025 کی تیاریاں شروع کردیں، امتحانی سیٹوں کی تیار ی کےلئے کاغذ اور پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر نو کروڑ سے زائد کا خرچ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق تین کروڑ 40لاکھ روپے کا امپورٹڈ کاغذ خریدا جائے گا، جس میں وائٹ آفسٹ پیپر کے 2 ہزار ریم ، وائٹ آفسٹ پیپر لیگل سائز کے 12 ہزار ریم، اے فور سائز کے 8 ہزار ریم خریدے جائیں گے، اسی طرح پرنٹر کور شیٹ 4 5لاکھ خریدی جائیں گی جن پر چھ کروڑ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔
اس سامان کی خریداری کے لئے بولی لگائی جائے گی جس کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 4 ستمبر مقرر کی گئی ہے، اسی روز ٹینڈر کھولے جائیں گے، فرم کو 5 فیصد گارنٹی پہلے جمع کروانی ہوگی ۔