تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں نیا پیٹرن شامل کرنے کا اعلان کردیا

ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ملتان نے حکومتِ پنجاب اور پیکٹا کی ہدایات کی روشنی میں امتحانی نظام سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سال 2026 سے منعقد ہونے والے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نظرثانی شدہ پیپر پیٹرن نافذ کیا جائے گا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ پیکپٹا کے C&C یونٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نئے پیپر پیٹرن کا اطلاق سال 2026 سے ہوگا، جس کا مقصد طلبہ میں فہم، تنقیدی سوچ اور عملی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔
بورڈ نے اساتذہ، تعلیمی اداروں، طلبہ اور والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے پیپر پیٹرن سے متعلق تمام تر معلومات اور رہنمائی کے لیے ملتان بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ کا باقاعدگی سےوزٹ کریں۔
کنٹرولر امتحانات ملتان بورڈ کے مطابق نئے امتحانی طریقہ کار سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور رٹے کے رجحان کی حوصلہ شکنی میں مدد ملے گی۔




















