Breaking NewsEducationتازہ ترین
دو کروڑ کی ردی فروخت کرنے کا فیصلہ
تعلیمی بورڈ ملتان نے دو کروڑ کی ردی فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان نے رواں برس دو کروڑ کی ردی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کےلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔
حکام کا کہناہے کہ تقریبا 5ہزار من ردی فروخت کرنے کےلئے پیش کی جائے گی، جس کے لئے خواہشمند افراد 18جولائی تک ٹینڈر جمع کرواسکتے ہیں، جس کے ساتھ 10 لاکھ روپے کا ڈرافٹ زر ضمانت کے طور پر جمع کرایا جائے گا، جبکہ اسی روز یہ ٹینڈر کھولے جائیں گے۔
کامیاب بولی دہندہ کو 5لاکھ روپے جمع کرانا ہوں گے، اور 30 روز میں ردی اٹھانا ہوگی، جس کے بعد 2 ہزار روپے روز کے حساب سے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔
بلیک لسٹ افراد بولی میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے، بولی کسی بھی وقت منسوخ کی جاسکتی ہے ۔