تعلیمی بورڈ ملتان کا بڑا اعلان
ارشد ندیم کے ریکارڈ ساز کارنامہ کے حوالے سے ملتان بورڈ کے چیئرمین حافظ محمد قاسم۔ سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی اور سپورٹس انچارج ملک نثار احمد نے کہا کہ ارشد ندیم سے پہلے تعلیمی بورڈ کے پلیٹ فارم سے سابق قومی کرکٹ کپتان انضمام الحق ۔ اولمپئن ہاکی کھلاڑی سلیم شیروانی(وہاڑی والے) ۔ میانچنوں سے بیجنگ اولمپئن عبدالرشید بھی ڈسٹرکٹ سکولز ، کالجیٹ اور پاکستان بورڈ کے ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کی میڈلسٹ پرفارمنس کا مظاہرہ کر چکے ہیں لیکن پیرس اولمپکس 2024ء کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کارنامہ اس لحاظ سے تاریخ ساز ہے کہ انہوں نے اولمپکس تاریخ کا 118 سالہ ریکارڈ توڑا اور انہیں عوامی سطح پر صدی کے بہترین ایتھلیٹس میں شمار کیا جارہا ہے۔ اس لیے تعلیمی بورڈ ملتان کے سپورٹس کمپلیکس کو ارشد ندیم سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کی باقاعدہ منظور تعلیمی کی۔
بورڈ ملتان کے گورننگ بورڈ اجلاس سے حاصل کی جائے گی دریں اثناء سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد اور سپورٹس انچارج ملک نثار نے ملتان بورڈ کے اس ایتھلیٹکس ٹریک کا بھی دورہ کیا جہاں سال ـ 2011-13کے سپورٹس سیشن کے دوران ارشد ندیم نے ملتان بورڈ کے ڈسٹرکٹ سکولز مقابلوں میں شرکت کی تھی اور ملتان بورڈ جیولین تھرو کا ریکارڈ توڑا تھا ۔ ملک نثار نے بتایا کہ ارشد ندیم کے چھوٹے بھائی نے اس سال ملتان بورڈ کی طرف سے آل پاکستان انٹر بورڈز ایتھلیٹکس اسلام آباد میں شرکت کی اور وہ بھی گولڈ میڈل جیت کر آئے ہیں آج ہمارے لئے فخر کادن ہے بورڈ کے میدان سے نکلنے والے کھلاڑی نے دنیا میں پاکستان کانام روشن کیا ملتان بورڈ صرف امتحانات ہی لیتا وہ طلبا کی کردار سازی میںبھی اہم کردار اد ا کررہا ہے ارشدندیم اس کا منہ بولتا ثبوت ہے