تعلیمی بورڈ ملتان کو انٹر سکولز گیمز کرانے کا حکم

چئیرمین تعلیمی بورڈ ملتان اور کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے تعلیمی بورڈ کو انٹر سکولز کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کی ہدایت کردی۔
چیئرمین سپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے صحت مند ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا، ان خیالات کا اظہار کمشنر عامر کریم خاں نے تعلیمی بورڈ ملتان کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ نسل نو کی دلچسپی کھیل کود کے میدان، سے وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوتی جارہی ہے، نوجوانوں کی اکثریت موبائل فون، آن لائن گیمز، کی وجہ سے گھروں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ کھیل کے میدان کو آباد کرکے صحت مند نسل نو کی آبیاری کی جاسکتی ہے۔
کمشنر عامر کریم خاں نے تعلیمی بورڈ ملتان کو امتحانات کیلئے خصوصی بلڈنگ کی سکیم بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خصوصی عمارت برائے امتحانات سے تمام طلباء و طالبات ایک مقام پر امتحان دے سکیں گے، امتحانی بلڈنگ کی تعمیر سے وسائل کی بچت کی جاسکے گی۔
کمشنر عامر کریم خاں کنے تعلیمی بورڈ ملتان میں خالی آسامیوں پر بھرتی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پبلک سروس کمیشن، ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے شفافیت کیساتھ بھرتیاں کی جائیں۔
سیکرٹری بورڈ خرم قریشی کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔