Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف حکام کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈی جی سے ملاقات

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل (سی سی ٹی اینڈ این ایس ای آر) نوید اکبر سے پیف آفس میں ملاقات ہوئی۔
ایم ڈی پیف نے انہیں پیف آمد پر خوش آمدید کہا اور پیف کے تعلیمی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔
میٹنگ کے دوران پیف اور BISPکے درمیان دستخط شدہ MOUکو فعال کرنے کا اعادہ کیا گیا , جس کے تحت پنجاب بھر کے پیف پارٹنرز سکولوں کو وسیلہ تعلیم پروجیکٹ کے دائرہ کا ر میں لایا جائے گا۔
میٹنگ کے دوران اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ BISP کے وسیلہ تعلیم پروجیکٹ کے ذریعے پیف پروگرامز سے منسلک پارٹنر سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے خاندانوں کے لیے بھی مالی معاونت کو یقینی بنا یا جائے گا، جس کا مقصد بچوں کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ اُن کے خاندانوں کو مالی مشکلات سے نکالنا ہے۔
علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل نوید اکبر نے کہا کہ BISP سروے کے ذریعے آؤٹ آف سکول بچوں کا تعین کرے گا اور بعد ازاں اُن بچوں کے خاندان کو وسیلہ تعلیم پروجیکٹ میں رجسٹر کر کے پیف پارٹنر سکولوں میں معیار ی تعلیم کے حصول کے لیے بھیجے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہBISP اپنے رجسٹر شدہ بچوں کی پیف سکولوں میں حاضری کی تصدیق کے بعدان بچوں کے اہل خانہ کو بھی وسیلہ تعلیم پروجیکٹ کے تحت مالی معاونت فراہم کرے گا۔
ملاقات کے دوران پیف سے منسلک سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں زیر تعلیم طالبات کو خصوصی طور پر مالی تعاون فراہم کرنے کو بھی زیر بحث لایا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button