Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

بی آئی ایس پی ادائیگیاں شروع: ریٹیلرز کی طرف سے کٹوتی جاری

کٹوتی ن کروانے والی خواتین امداد سے محروم، حکام سے احوال کا مطالبہ

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو حکومت کی جانب سے رواں سہ ماہی ادائیگیوں سلسلہ ہے، جس کے تحت خواتین کو ادائیگی جا رہی ہیں لیکن ریٹیلرز نے ٹیکس کے نام پر خواتین سے کٹوتی شروع کی ہوئی ہے۔

خان چوک محمد پور گھوٹہ میں قاسم بیلہ، محمد پور گھوٹہ، ارجوائن شریف، لنگڑیال اور دیگر مواضعات کی خواتین کئے مختص واحد پوائنٹ "بلال موبائل شاپ” پر دوکاندار نے پندرہ سو سے لیکر دو ہزار روپے فی کس کے حساب سے کٹوتی شروع کی ہوئی ہے، نہ دینے پر پر ادائیگی سے انکار کردیا جاتا ہے۔

مذکورہ پوائنٹ پر صبح ہوتے ہی خواتین کی قطاریں لگنا شروع ہو جاتی ہیں، محکمہ کی طرف سے جاری کردہ گائڈ لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان خواتین کے کئے کسی قسم کے سایہ کا انتظام بھی نہیں کیا گیا یے۔

متاثرین نے ڈی سی ملتان اور دیگر اعلی حکام سے نوٹس لیتے کا مطالبہ کرتے ہوئے مکمل ادائیگی کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button